مملکت خداداد پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے :سجاد حسین شاہ

Apr 26, 2025

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماو امیدوار حلقہ پی پی 142سیدسجاد حسین بگے شاہ نے کہا ہے کہ مملکت خداداد پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جن سے چھٹکارا پانے کیلئے تمام جماعتوں کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا ذاتی اور گروہی مفادات کو پس پشت ڈال کر اجتماعی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک اور قوم کی بہتری کیلئے متحد ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ درپیش مسائل کے بھنور میں پھنسی ملکی معیشت کی کشی کو نکال کر کنارے لگایا جاسکے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیدسجاد حسین بگے شاہ نے کہا کہ اداروں اور عوام میں نفرت کو فروغ دینا ملکی سلامتی کیلئے شدید خطرہ ہے اس سازش میں شامل تمام کرداروں کا کڑا محاسبہ کیا جائے سیاسی عدم استحکام نے ملکی معیشت کو تباہ کیا سیاستدان اقتدار کی رسہ کشی کی بجائے ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی پر توجہ دیں،ملک دشمن عناصر پا کستان میں سیاسی عدم استحکا م فرقہ واریت اور د ہشت گردی کو بڑھاوا دیکر وطن عزیز کو غیرمستحکم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔

مزیدخبریں