ننکانہ صاحب:اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان

Apr 26, 2025

ننکانہ صاحب ( نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ننکانہ صاحب میں اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق آٹا، چینی، دالوں، گوشت اور دیگر روزمرہ اشیاء کی قیمتیں 2سے 17 فیصد تک کم کر دی گئی ہیں تاکہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر رائوکی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نئے نرخنامے جاری کئے گئے۔ نرخوں کے مطابق دال چنا موٹی،290 سے 270،دال چنا باریک 265 سے 260،دال مسور باریک 275 سے 245،دال مسور موٹی، 255 سے 240،دال ماش دھلی، 450 سے 410،دال مونگ 375 سے 350،کالا چنا موٹا 280 سے 255،کالا چنا باریک ، 240،سفید چنا کینیڈین 360 سے 300،بیسن300 سے 280دیگر اشیاء کی قیمتیں یوں مقرر کی گئی ہیں،چاول باسمتی 245 روپے فی کلو (5 روپے اضافہ)، دودھ 160 روپے، دہی 170 روپے، بڑا گوشت 850 روپے کلو فروخت ہوگا۔

مزیدخبریں