شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)انصاف لائرز فورم کے رہنما بیرسٹرچودھری خرم ریاض کاہلوں ایڈووکیٹ نے کہا ہے تحریک انصاف کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں صرف بادشاہانہ طرز حکومت کا خاتمہ چاہتی ہے (ن) لیگ کے کارکنان غور کریں کہ انہیں انکی مفاد پرست قیادت نے کتنی ترجیح دی، پاکستان کے محب وطن عوام اس بات پر متفق ہیں کہ شریف برادران جمہوریت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں جن سے ملک و قوم کو چھٹکارا دلانے کیلئے پی ٹی آئی جدوجہد کررہی ہے بانی پی ٹی آئی کی کاوشوں کی بدولت پاکستانی قوم جاگ اٹھی ہے اسے اب کوئی دھوکا نہیں دے سکتاان خیالات کااظہارانکے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ چودھری خرم ریاض کاہلوں ایڈووکیٹ نے کہاکہ شریف برادران نے اپنے ہر دور اقتدار میں ملکی وسائل لوٹ کر خود تو دوسرے ممالک میں جائیدادیں بنا ئیں مگر ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا اورعوام کو لوڈشیڈنگ، بدامنی، مہنگائی و بے روزگاری اور دیگر مسائل سے دوچار کیا۔
تحریک انصاف کسی سیاسی جماعت کیخلاف نہیں :خرم ریاض کاہلوں
Apr 26, 2025