وزارت داخلہ کا بڑا اقدام ، عید کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں 30 دن کی معافی کی سمری ارسال ، وزارت داخلہ نے سمری وفاقی کابینہ کو بھجوا دی ،وزیر اعظم منظوری کے لئیے سمری صدر کو بھجوائیں گے ۔
وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گرد اور قتل سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات کے قیدیوں کے لئے یہ رعایت نہیں ہوگی ، پینسٹھ سال سے زائد عمر کےمعمولی جرائم میں مرد قیدی رعایت کے مستحق ہوں گے ،معمولی جرائم میں قید 60سال کی خواتین اس رعایت کی مستحق ہوں گی ،کرپشن کیسز میں سزا یافتہ قیدیوں کو بھی رعایت نہیں ملے گی ۔