وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو براہ راست سبسڈی ملے گی۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے کسانوں کو حکومت سے ملنے والی سبسڈی اکثر کرپشن کی نظر ہو جاتی تھی، سبسٹڈی اکثر حقدار تک نہیں پہنچ پاتی تھی، کسان کارڈ کے باعث دیگر سکیموں کے لیے بھی حکومت کے پاس تمام کسانوں کا ڈیٹا بروقت اور آن لائن دستیاب ہوگا۔
چھوٹے کسانوں کو حکومت سے ملنے والی سبسڈی اکثر کرپشن کی نظر ہو جاتی تھی اور حقدار تک نہیں پہنچ پاتی تھی
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) April 26, 2021
آج ہم "کسان کارڈ" کا اجراء کر رہےہیں جس کے ذریعے ناصرف کسانوں کو براہ راست سبسڈی ملےگی بلکہ دیگر سکیموں کےلیے بھی حکومت کے پاس تمام کسانوں کا ڈیٹا بروقت اور آنلائن دستیاب ہو گا pic.twitter.com/GTNbnyt4CJ