مظہر حسین بھٹی انتقال کرگئے،سیاسی وسماجی شخصیات کا اظہار تعزیت
کبیروالا(نامہ نگار) ادبی شخصیت پیر سید ظفر علی شاہ کے برادرنسبتی ،،ظفر حسین ،الطاف حسین،اظہر حسین کے بڑے بھائی،قمر عباس ،قیصر عباس،منظر عباس،محمد حسنین ،علی حسنین کے والد مظہر حسین بھٹی بقضائے الٰہی انتقال کرگئے ہیں ۔مرحوم کی نمازجنازہ امام بارگاہ ودربار پیر سید ظفر علی شاہ میں ادا کی گئی ۔نمازجنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی َ ۔ سید فخرامام، سید حسین جہانیاں گردیزی،ڈاکٹر سید خاور علی شاہ،آغا ظہیر عباس شیرازی، محمد علی وسیم ، فیاض اسلم چوہدری و دیگرنے مرحوم کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے۔