پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، پیراشرف رسول کوڈپٹی سپیکرسےتلخ کلامی مہنگی پڑگئی ، رکنیت معطل
لاہور: پنجاب اسمبلی میں بلدیاتی نظام کے بل سے شروع ہونے والی بحث ہنگامہ آرائی میں بدل گئی، ڈپٹی اسپیکر نے لیگی رکن پیر اشرف رسول کی رکنیت معطل کر دی۔
بلدیاتی بل کی رپورٹ ایوان میں پیش ہوئی تو حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے آگئے۔ ن لیگ نے بل کے متعدد نکات پر اعتراض کیا جبکہ وزیر قانون نے حکومتی موقف کا دفاع کیا۔ مسلم لیگ ن کو ایوان میں گفتگو کی اجازت نہ ملی تو شور شرابہ ہنگامہ آرائی ہوگئی۔
عظمی بخاری اور ڈپٹی سپیکر میں تلخی ہوئی تو عظمی نے ڈپٹی سپیکر کے خلاف نعرے لگوا دیئے۔ ہنگامہ آرائی کے دوران پیر اشرف رسول کے ریمارکس نے ڈپٹی سپیکر کو مزید برہم کر دیا اور ان کی رکنیت معطل کر دی۔ اپوزیشن نے ڈپٹی سپیکر کے فیصلے کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کیا اور جاتے جاتے کورم بھی پوائنٹ آؤٹ کر دیا۔