ایک تصویر ایک کہانی……
یہ ساٹھ سالہ بابا جی حافظ آباد کے رہائشی ہیں اور لاہور میں مختلف درباروں پرگڑ اور چاول والا مرنڈا فروخت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کے دو بچیاں ہیں دو بیٹے ہیں جو سکول جاتے ہیں۔ ایک بچی کی بڑی مشکل سے شادی کی ہے باقی بچے پڑھتے ہیں بابا ذوالفقار موچی گیٹ یا سبزی منڈی کے کارکنوں سے مرنڈا لاتے ہیں جو دو عدد صرف پندرہ روپے میں فروخت کرتے ہیں۔ بڑی مشکل سے ایک ماہ میں سات سے آٹھ ہزار روپے بنتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے اتنی مہنگائی ہوگی ہے کہ جینا مشکل ہے۔ حافظ آباد کے چند لڑکے لاہور میں مزدوری کرتے ہیں جن کے ساتھ بابا ذوالفقار رہائش پذیر ہے وہ بابا جی سے صرف ایک ہزار روپے ماہانہ لیتے ہیں(فوٹو: عابد حسین)