ٹیلی کام سروسز پرعائدسیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 30اپریل تک توسیع کر دی
لاہور( کامرس رپورٹر) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹیلی کام سروسز پر عائد سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 30اپریل تک توسیع کر دی،پنجاب ریونیو اتھارٹی 19.50 فیصد کے حساب سے موبائل کارڈز پر سیلز ٹیکس وصولی کرے گی ۔ چیئرمین پی آر اے جاوید احمد کے مطابق ٹیلی کام سروسز پر سیلز ٹیکس معطل ہونے سے پی آراے کو 20ارب روپے سے زائد نقصان ہوا۔30جون 2018تک پی آراے کو ٹیلی کام کے شعبہ سے 28ارب روپے سیلز ٹیکس جمع ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں موبائل صارفین کی تعداد تقریباً 9کروڑ ہے۔ٹیلی کام کے شعبہ سے پی آراے کے محصولات میں سالانہ 35ارب روپے کا اضافہ ہوگا۔