پاکستان آگہی پروگرام:اساتذہ ‘طلبہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان و ایوان قائداعظم‘موبائل یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر
لاہور (نیوزرپورٹر) گورنمنٹ رفیق نسواں گرلز ہائی سکول‘ مصطفی آبادکی طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ اور برائڈ سکول سسٹم‘ رائے ونڈ روڈ کی طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریۂ پاکستان‘ جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل ماڈل ہائی سکول‘ ماڈل ٹائون ‘قصر بہبود برائے خواتین‘ ایم بلاک ماڈل ٹائون‘لارل بنک سکول سسٹم سیکنڈری سیکشن‘ جی ٹی روڈ‘ باغبانپورہ اورلارل بنک سکول مڈل سیکشن‘ جی ٹی روڈ کا وزٹ کیا۔ تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 390تھی۔