’’مقامی حکومتوں کے نظام میں خواتین کی 33فیصد نمائندگی یقینی بنائی جائے‘‘
لاہور(لیڈی رپورٹر)خواتین کے حقوق کی تنظیم عورت فاؤنڈیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ خواتین کو مقامی حکومتوں کے نظام میں ہر سطح پر 3 3 فیصدنمائندگی کو یقینی بنایا جائے، خواتین کی مخصوص نشستوں پر براہ راست انتخابات کروائے جائیں،میئر اور ڈپٹی میئر کی نشستوں پر خواتین کی 33 فیصدنمائندگی کو یقینی بنانے کے لئے موثر لائحہ عمل بنایا جائے تاکہ خواتین بااختیار ہو کر علاقائی سطح پر بلدیاتی نظام کے تحت اپنا موثر کردار اداکرسکیں۔ عورت فائونڈیشن نے سیاسی نظام کے ڈھانچہ میںبنیادی یونٹ لوکل گورنمنٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے کی جانے والی قانون سازی کے عمل کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے مزید سفارشات پیش کی ہیںکہ کسان مزدور خواتین کی نشستوں کو یقینی بنایا جائے،قانونی ڈھانچے کے مطابق یونین، تحصیل اور ضلعی اسمبلیوں میں اجلاس کی کاروائی کو چلانے کے لئے خاتون کو اسپیکر یا ڈپٹی اسپیکر نامزد کیا جائے،مقامی حکومتوںکے نظام میں تمام انتظامی، سیاسی اور مالی اختیارات منتخب نمائندوں کو دیئے جائیں۔مقامی سطح پر بلدیاتی کے تحت بننے والی تمام کمیٹیوں میں خواتین نمائندگان کی شمولیت کو قانونی طور پر لازم قرار دیا جائے۔