دینی جماعتیں آج یوم امتناع قادیانیت آرڈیننس منائیںگی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) 35سال قبل جاری ہونے والے امتناع قادیانیت آرڈیننس کے حوالے سے آج ملک بھر میں ’’یوم امتناع قادیانیت آرڈیننس ‘‘منایا جائیگا ،متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام ،دینی رہنماؤں اورخطباء عظام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اپنی اپنی مساجد میں 26اپریل 1984ء کو جاری ہونے والے ’’امتناع قادیانیت ایکٹ‘‘ جس کی بعد میں پارلیمنٹ نے بھی منظوری دے دی تھی کے حوالے سے خطبہ جمعہ دیں ،مجلس احراراسلام کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ جامع مسجدختم نبوت چند رائے روڈ لاہور میں استقبال رمضان المبارک اور یوم امتناع قادیانیت ایکٹ کے موضوع پر خطاب دیں گے۔