عمران خان نے نواز شریف کی معیشت کیلئے کوششوں کو ضائع کردیا:اسوہ آفتاب
لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی اسوہ آفتاب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی پانچ سالہ محنت عمران خان نے آٹھ ماہ میں ضائع کردی،غیر سنجیدہ لوگوں کو پاکستانی عوام پر مسلط کردیا گیا ہے،موجودہ ابھی تک ایک بھی عوامی فلاح بہبود کا منصوبہ شروع نہیں کر سکی، شریف برادران کے شروع کردہ منصوبوں کے بار بار افتتاح کرکے عوامی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،وزیر اعظم عمران خان اقتدار میں آنے سے قبل اور وزیر اعظم بننے کے بعد تک مسلسل یہی شور مچاتے رہے ہیں کہ نواز شریف اور آصف زرداری نے ملک کو قرضوںکے بوجھ تلے دبا دیا ہے لیکن عمران خان نے اپنی حکومت کی شروعات ہی غیر ملکی قرضے لینے سے کی ہے ،پانچ سال آئی ایم ایف کی مخالفت کرتے رہے اور اقتدار میں آتے ہی بڑا یوٹرن لے لیا اور سیدھے آئی ایم ایف کے پاس چلے گئے،موجودہ حکومت کی معیشت،تعلیم اور صحت کے حوالے سے کوئی پالیسی نہیں۔