ہم روزانہ اپنے آپ سے وقت مانگتے ہیں…بس کل سے سموسے نہیں کھائوں گا…میں کل شام سے پہلے گھر آئوں گا…آج اماں ابا سے ملے بغیر گھر سے نکل گیا…کل سے گود میں سر رکھ کر، کچھ دیر بیٹھ کر آئوں گا…میں کل سے یہ شیمپو بدل لوں گا…میں کل اس پرانے دوست سے ملنے ضرور جائوں گا…میں کل سے راستہ بدل لوں گا…میں کل ہی تھوڑا گنگنائوں گا…آج یہ مصنوعی ہنسی ضروری ہے…میں کل دل سے مسکرائوں گا…وہ ایک خط جو خود کو میں نے لکھا ہے…آج بہت خنکی ہے…تو کل ہی پوسٹ کر کے آئوں گا…
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024