مکرمی! موجودہ ہر قسم کا حکومتی طبقہ بدقسمتی سے اللہ حاکم الحاکمین کی راہ سے ہٹ گیا ہے۔ جب اسرائیل فلسطین کی رہی سہی مسلم آبادی کو ختم کر رہے ہیں اور انڈیا کشمیر میں مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے تو یہ اس بات کا تقاضہ ہے کہ پاکستان مسلمانوں کو اکٹھا کرتا ۔ ان قوتوں کے سدِباب کی کوشش کرتا۔ اسکے پاس بہت بڑی فوج ہے جدید اسلحہ ہے۔ چین کے جیسے دوستوں کا تعاون ہے اور سب سے بڑی بات ہے کہ اگر ان ایشوز کو اٹھاتے تو یقیناً اللہ کی مدد شامل حال ہوتی۔ اس سلسلہ میں گزارش ہے کہ اللہ عزو جل نے یہ کائنات بنائی ہے۔ اس کا بتایا ہوا زندگی گزارنے کا طریقہ یعنی اسلام ہی سب سے کامیاب ہے کیونکہ وہ ہی انسان کا بنانے والا ہے۔ اسی لیے یہ ملک بنایا گیا۔ لہٰذا اس نظام پر ہی چلنے کی ضرورت ہے۔ (پروفیسر محمد نوازدھکڑ کھاریاں)
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024