Waqt News
Sunday | July 03, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • حکومت چاہتی ہے ہم فوج اور عدلیہ کے سامنے کھڑے ہوجائیں :عمران خان
  • حکومت کا سرکاری عمارتوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ
  • ملک میں بجلی کا شاٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا
  • پی ٹی آئی جلسہ: واک تھرو گیٹ پر ایک شخص سے پستول، گولیاں برآمد
  • مولانا فضل الرحمان طبیعت کی ناسازی کے باعث اسپتال داخل، وزیراعظم کی عیادت

بھارتی شرپسندی

Apr 26, 2019 4:02 AM, April 26, 2019
  • سکندر خان بلوچ
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
بھارتی شرپسندی

پاکستان اس لحاظ سے ایک بد قسمت ملک ہے کہ اس کے خاتمے کی سازشیں اس کی پیدائش سے بھی پہلے شروع ہو گئی تھیں۔ ہندووں نے یہ فیصلہ کر لیا تھا کہ اول تو پاکستان بننے نہیں دیں گے اور اگر بن بھی گیا تو ہم اسے اس حد تک مفلوج اور بے دست و پا کردیں گے کہ یہ دوبارہ ہماری منتیں کر کے بھارت میں شامل ہو جائیگا۔ مگر قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ہندووں کی تمام تر مخالفت کے باوجود پاکستان بنا اور اپنے پائوں پر کھڑا بھی ہو گیا۔ پاکستان کا وجود کٹر ہندووں کے لئے نا قابل قبول تھا۔لہٰذا انہوں نے پاکستان توڑنے کی سازشیں اسی دن شروع کر دیں جس دن پاکستان معرض وجود میں آیا تھا۔ پہلا کام تو اس پاکستان مخالف ہندو لابی نے یہ کیا کہ مغربی پاکستان میں آنیوالے کچھ اہم علاقے مثلاً فیروز پور اور گورداس پور پاکستان سے کاٹ کر ہندوستان میں شامل کرا لئے ۔جس سے ایک طرف تو پاکستان اپنے دریائوں اور نہری پانی سے محروم ہو گیا اور دوسرا بھارت کو کشمیر تک زمینی راستہ مل گیا جس کی سزا ہم آج تک بھگت رہے ہیں۔ یہ سازشیں مشرقی پاکستان پر بھی اثرانداز ہوئیں کیونکہ اصولِ تقسیم کے مطابق بنگال کا کلچر ل سنٹر کلکتہ مسلمانوں کا علاقہ تھا جو بھارت کو دے دیا گیا جو بالآخر مشرقی پاکستان کی مغربی پاکستان سے منافرت کا سبب بنا۔

پیٹرولیم ڈیلرز کی 18 جولائی سے ہڑتال کی دھمکی

ہندووں نے پاکستان توڑنے کے لئے سب سے پہلے مشرقی پاکستان پر فوکس کیا اور بالآخر 1971میں اسے بنگلہ دیش میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ بد قسمتی سے اب بھارت کی نظریں مغربی پاکستان پر ہیں اور اسے توڑنے کے لئے کوششیں اور سازشیں جاری ہیں ۔بھارتی ڈپلومیسی اور بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے مشرقی پاکستان والے اصول پر چلتے ہوئے ایک تو پاکستان کے پڑوسی ممالک کو پاکستان کے خلاف کیا اور دوسرا پاکستان میں مذہبی، لسانی اور صوبائی تعصب کو ہوا دے کر صوبوں کو نہ صرف ایک دوسرے کے خلاف اکسایا بلکہ صوبوں میں مختلف پارٹیوں اور تحریکوں کے ذریعے پاکستان سے علیحدگی کے جذبے کو ابھارا۔اس میں ہماری اپنی ڈپلومیسی کا بھی بہت زیادہ قصور ہے کہ ہم بھارتی سازشوں کو نہ تو سمجھ سکے نہ وقت پر انہیں ناکام بنا سکے ۔نتیجتاً اس وقت چار میں سے تین پڑوسی ہم سے خوش نہیں ہیں۔ بھارت تو مخالف ہے ہی سہی ساتھ افغانستان بھی ہمیں نا پسندیدہ نگاہ سے دیکھتا ہے۔ایک برادر اسلامی ملک ہونے کے باوجود افغانستان بھارت کے بہت زیادہ قریب ہے اور بھارت کے ساتھ مل کر ہمیں نقصان پہنچانے سے بھی باز نہیں آتا۔ایران ہمارا دوسرا پڑوسی ہے مسلمان ملک ہے لیکن حال ہی میں رونما ہونے والے کچھ واقعات کی وجہ سے وہ بھی پاکستان سے زیادہ خوش نظر نہیں آتا۔اب وزیر اعظم کے حالیہ دورہ ایران کے بعد بہتر تعلقات کی امید کی جا سکتی ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ

1971کے بعد سے بھارت نے اپنی نظریں موجودہ پاکستان پر جما رکھی ہیں۔ وہ بلوچستان ، سندھ اور فاٹا میں تخریب کاری کے ذریعے ان صوبوں میں پنجاب سے نفرت اور صوبائیت پسندی پھیلا رہا ہے تا کہ یہ صوبے خود مختاری حاصل کر کے پاکستان سے علیٰحدہ ہو جائیں۔ بھارت کی سابقہ کانگریسی قیادت تو کسی حد تک زیادہ پاکستان مخالف نہ تھی جتنی بھارت کی بی جے پی یعنی موجودہ قیادت مخالف ہے۔ یہ کٹر ہندو جماعت ہے اور یہ سخت مسلمان اور پاکستان مخالف ہے۔ بھارت کا موجودہ وزیر اعظم نریندرا مودی پہلے ہی لگ بھگ دو ہزار سے زائد مسلمان گجرات میں مروا چکا ہے اور اب مسلمانوں پر کشمیر میں قہر بن کر ان کے جان و مال اور عزتوں کی پامالی پر کار فرما ہے۔ کشمیر کے مسلمان نا قابل بیان ظلم و تشدد کا شکار ہیں اور حیران کن بات یہ ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت ان مسلمانوں کی مدد کرنے کو تیار نہیں بلکہ ان مظلوموں کے حق میں بیان دینے تک بھی تیار نہیں۔جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے مودی پچھلا الیکشن بھی پاکستان مخالف کمپین پر جیتا تھا اور اسکا اب بھی ہدف پاکستان ہی ہے۔ پاکستان میں خصوصاً اسوقت اسکی اور اسکی پارٹی کی نظریں بلوچستان پر ہیں ۔ جب سے اقتدار میں آیا ہے وہ بلوچستان کی علیحدگی پر کام کررہا ہے۔وہ اکثر پاکستان کو سبق سکھانے کے دعوے کرتا ہے ۔موجودہ الیکشن جیتنے کے لئے مودی نے پلوامہ کا واقعہ تخلیق کیا اور پھر یہ واقعہ بنیاد بنا کر بالا کوٹ پر بمباری کی اور اعلان کیا کہ ساڑھے تین سو جیش محمد کے دہشتگرد مارے ہیں۔ بھلا ہو ہماری ائیر فورس کا جو بہت ہی چوکس تھی اور دوسرے ہی دن بھارت کے دو جہاز مار گرائے اور ایک بھارتی پائلٹ بھی پکڑ لیا۔بعد میں بالاکوٹ میں ساڑھے تین سو دہشتگرد مارنے والا واقعہ بھی جھوٹا ثابت ہوا اور مودی ہمیں سبق سکھاتا سکھاتا خود ہی سبق سیکھنے پر مجبور ہو گیا۔ افواج پاکستان زندہ باد! بہادر دشمن ہمیشہ سامنے آکر لڑتا ہے اور گھٹیا دشمن ہمیشہ پیٹھ میں چھرا گھونپتا ہے۔ مودی ایک گھٹیا اور کمینہ دشمن ہے۔ ایسے دشمن سے ہر قسم کی حرکت کی توقع کی جا سکتی ہے۔ مودی بھارتی تاریخ میں اپنے آپ کو ایک تاریخ ساز شخصیت ثابت کرنا چاہتا ہے۔ اس لئے الیکشن تک پاکستان کو الرٹ رہنا ہو گا کیونکہ مودی ڈنگ مارنے سے قطعاً باز نہیں آئیگا۔الیکشن جیتنے کے لئے وہ پاکستان کے خلاف کوئی نہ کوئی بیوقوفانہ حرکت ضرور کرے گا۔

آئی ایم ایف ہمیں تگنی کا ناچ نچا رہا ہے. وزیر داخلہ

بالاکوٹ حملے کی ناکامی کے بعد سے یکدم بلوچستان میں کاروائیاں بڑھ گئی ہیں ۔پچھلے چند ہفتوں سے تقریباً ہر روز فائرنگ کا کوئی نہ کوئی واقعہ کہیں نہ کہیں رونما ہوتا رہا ہے جس میں ایک دو شہدا کی خبریں بھی ملتی رہی ہیں۔پھر ہزار گنجی کا سانحہ ہوا۔ جس میں بیس اشخاص موقعہ پر شہید ہوئے اور چالیس کے قریب زخمی ہوئے۔ ابھی یہ واقعہ تازہ ہی تھا کہ ضلع گوادر میں ارماڑہ کے مقام پر بیس تخریب کاروں نے کوئٹہ سے کراچی آنے والی بسوں کو روکا اور شناختی کارڈ دیکھ کر 14آدمی نیچے اتارے۔انہیں بسوں سے دور لے جا کر ہاتھ پائوں باندھے اور گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ یاد رہے کہ اسوقت ان دہشتگردوں کا ہدف فورسز اور ہزارہ قبیلے کے اہل تشیع ہیں تا کہ صوبے میں مذہبی منافرت اور صوبائی تعصب پھیلے۔مزید تکلیف دہ خبر یہ ہے کہ دہشتگردوں نے را کی مدد سے پاک ایران سرحد کی دونوں جانب کیمپ بنا رکھے ہیں۔ پاکستانی کیمپ والے ایران پر حملے کرتے ہیں اور ایرانی کیمپ والے پاکستان میں کاروائیاں کرتے ہیں۔ ارماڑہ میں کاروائی کرنے والوں کا تعلق ایرانی کیمپ سے تھا۔ جس کے لئے پاکستان نے باقاعدہ طور پر ایران سے احتجاج کیا ہے۔

کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں آج بارش، آندھی کا امکان ہے. محکمہ موسمیات

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

سکندر خان بلوچ

مشہور ٖخبریں
  • ’’سب چلتاہے‘‘ کے عادی ہم لوگ

    Jul 01, 2022
  • نیا کھٹکا 

    Jul 01, 2022
  • لاہورہائی کورٹ نے 5 مخصوص نشستوں سے متعلق تحریری فیصلہ جاری ...

    Jul 01, 2022 | 22:55
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی آرمی چیف سے ون آن ون ملاقات

    Jul 01, 2022 | 11:38
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • حکومت چاہتی ہے ہم فوج اور عدلیہ کے سامنے کھڑے ہوجائیں :عمران ...

    Jul 02, 2022 | 22:31
  • حکومت کا سرکاری عمارتوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

    Jul 02, 2022 | 22:20
  • ملک میں بجلی کا شاٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا

    Jul 02, 2022 | 21:11
  • پی ٹی آئی جلسہ: واک تھرو گیٹ پر ایک شخص سے پستول، گولیاں ...

    Jul 02, 2022 | 21:06
  • مولانا فضل الرحمان طبیعت کی ناسازی کے باعث اسپتال داخل، ...

    Jul 02, 2022 | 21:00
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • وقت کے ضیاع کی کسے فکر ہے!!!!!

    Jul 02, 2022
  • جناب شیخ کے فرمودات مزید 

    Jul 02, 2022
  • قومی اسمبلی سے وفاقی بجٹ کی منظوری

    Jul 01, 2022
  • نیا کھٹکا 

    Jul 01, 2022
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی پیاری ...

    Jul 01, 2022
  • 1

    عوام کی برداشت کامزید امتحان نہ لیں

  • 2

    مقبوضہ کشمیر میں جی ٹونٹی اجلاس:  چین نے تجویز مسترد کردی

  • 3

    حنا کھر کا افغانستان کے لیے نرمی کا مطالبہ

  • 4

      عوامی خدمت کے دعوے اور عالمی استحصالی نظام کا شکنجہ 

  • 5

    قیامِ پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کا لوگو جاری

  • 1

    ہفتہ، 2 ذی الحج 1443ھ، 2 جولائی 2022 ء

  • 2

    جمعۃ المبارک یکم ذی الحج   ،   1443ھ،یکم جولائی 2022 ء

  • 3

    جمعرات ،   1443ھ،30 جون 2022 ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ہاکی اور پاک فوج

    Jul 02, 2022
  • محرومیاں بڑھانے والی عید کی خوشیاں

    Jul 02, 2022
  • بلاول بھٹو کا دورہ ایران، کئی فوائد کا حامل

    Jul 02, 2022
  • فیصلے کے خلاف اپیل بنیادی حق ہے

    Jul 02, 2022
  • شہید ِ جنگ ِ آزادی رائے احمد خان کھرل ؒ(1)

    Jul 02, 2022
  • پاک سعودی عرب، دو بااعتماد بھائی، دو سٹرٹیجک ...

    Jul 02, 2022
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ 

    Jul 02, 2022
  •  ممتازراٹھور ، کشمیری سپوت   

    Jul 02, 2022
  • ’’اتنا نازک ہے مرے شہر کے حاکم کا مزاج‘‘

    Jul 02, 2022
  • حکومتی اتحاد

    Jul 02, 2022
  • 1

    عید کی بہاریں

  • 2

    غزل

  • 3

    عطیہ خون صدقہ جاریہ

  • 4

    ’’چال‘‘

  • 5

    نئی نسل کو بھکاری مت بنائیں

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    جواہرات رسول ﷺ

  • 2

     حکمت 

  • 3

    جواہراتِ حدیث

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    حکومت کی پالیسی

  • 3

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    فرمودہ اقبال

  • 2

    بالِ جبریل

  • 3

    بال جبریل

  • 4

    نیازمانہ نئے صبح و شام پیداکر

  • 5

    فرمودہ اقبال  

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group