سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 183اساتذہ کو معافی دے دی
راولپنڈی (محمد رضوان ملک / نیوزرپورٹر) اساتذہ کی فریاد سنی گئی ۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 183 اساتذہ کو معافی دے دی۔محکمہ تعلیم پنجاب نے گزشتہ تین سالوں کے دوران صوبہ بھر میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 183 اساتذہ کو پیڈا ایکٹ 2006 ء کے تحت سزا سناتے ہوئے ان کی پنشن اور پروموشن روک رکھی تھی ۔ ان اساتذہ کے خلا ف یہ کاروائی انکوائری میں نااہلی ثابت ہونے کے بعد کی گئی تھی جس کے خلاف اساتذہ نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں اپیل کر رکھی تھی ۔ گزشتہ روز سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے ان کے خلا ف انکوائری ختم کرکے انہیں معافی دے دی۔ ان 183 اساتذہ میں گریڈ 17/18/19 اور 20 کے مرد وخواتین اساتذہ شامل ہیں۔ جنہیں یہ سہولت ملی ہے۔