گیس لائن وکنکشن نہ دئیے تو مری روڈ پر دھرنا دینگے‘ ظہیراعوان
راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ)نئی آبادی امرپورہ یونین کونسل 32میں فلفور گیس کنکشن دیے جائے ورنہ مری روڈ پر دھرنا دیکر احتجاج کریں گے۔ظہیراعوان نے کہا کہ نئی آبادی امرپورہ یونین کونسل 32 کے تین سو گھر گزشتہ دس سالوں سے 25ہزار روپے جمع کروانے کے باوجود تاحال گیس کنکشن کیلے روزانہ سوئی گیس آفس کے چکر کاٹ رہے ہیں۔معزیزین علاقہ کا ظہیراحمداعوان چئیرمین سٹیزن ایکشن کیمٹی کی سربراہی میں گیس کے مسئلہ کے سلسلے میں جی ایم سوئی ناردرن گیس سے ملاقات۔وفد میں شیخ شفیق، شیخ ندیم،ملک عرفان،نسیم عالم،شیخ جاوید،حاجی گل خان شامل،ظفرقریشی،ملک فرید پراچہ و دیگر موجود تھے۔ملاقات میں جی ایم سوئی گیس ظہور انجینر سہیل اختر نے کہا کہ آپکے علاقے کا پروجیکٹ بورڈ سے منظور ہوچکا ہے جولائی کے پہلے ہفتے سے کام شروع ہوجائے گا۔جس پر اہلیان علاقہ نے کہا کہ اگر اس دفعہ لولی پاپ دیا گیا تو پھر شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔