ہائیکورٹ نے منشیات سمگلنگ کیس میں قیدی کی سزا معطل کرتے ہوئے اسے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جناب جسٹس مرزا وقاص رئوف اور جناب جسٹس سردار سرفراز ڈوگرنے تھانہ فتح جنگ پولیس کے منشیات سمگلنگ کیس میں قیدی کی سزا معطل کرتے ہوئے اسے ضمانت پر رہا کرنےکا حکم دے دیا ملزم محمد عار ف کے وکیل یاسر سلطان یوسفزئی ایڈووکیٹ نے دلائل دئے اور کہا کہ فتح جنگ پولیس نے ملزم سے ڈیڑھ کلو چرس برآمدگی کا مقدمہ درج کیا تھاجسے ٹرائل کورٹ نے قید کی سزا سنا دی تھی ڈویثرن بنچ نے دو طرفہ دلائل سننے کے بعد ملزم کو دی گئی قید کی سزا معطل کرکے اسے ضمانت پر رہا کردیا ۔