لوٹے کولسن کی پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری، جدید فیکٹری کا افتتاح
لاہور (پ ر) ملک میں سب سے مقبول اسنیکس برانڈز میں شامل سلانٹی، براوو بسکٹس اور پاستا بنانے والے ادارے اور جنوبی کوریاں کے لوٹے گروپ میں شامل لوٹے کولسن کا پنجاب کے ضلع قصور میں پھول نگر ملتان روڈ پر 20 ایکڑ رقبے پر محیظ نئی جدید ترین فیکٹری کا افتتاح ہوگیا ہے۔ جدید ترین پلانٹ دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعلقات اور شراکت داری کا ثبوت ہے۔ فیکٹری کا افتتاح گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کیا جمہوریہ کوریا کے سفر سونگ کیو کواک، لوٹے فوڈ اینڈ بیو ریجز بزنس یونٹ کے وائس چیئرمین جائے ہویک لی اور لوٹے کنفکیشنری کے پریڈیڈنٹ میونگ کی من ہمراہ تھے۔ اس موقع پر لوٹے کولسن کے سی ای او عبداللطیف نے کہا کہ قصور کے علاقہ پھول نگر میں لوٹ کا نیا پلانٹ پاکستان معیشت میں بڑی سرمایہ کاری ہے، یہ سرمایہ کاری پاکستان میں اپنے آپریشنز پھیلانے کے طویل المعیاد عزم کا اظہار کرتی ہے۔ لوٹے گروپ کسی بھی شعبے میں اعلیٰ ترین معیار کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے اور اس نئے پلانٹ میں صحت و صفائی کے سخت ترین انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ لوٹے کولسن فیکٹری میں عالمی سطح پر اپنے معروف برانڈ لوٹے چوکو پائی تیار کرے گی جس نے دنیا بھر میں لاکھو صارفین کے دل جیت لئے ہیں۔ لوٹے گروپ اپنے مختلف برانڈز پاکستان میں متعارف کرائے گا جن میں عالمی سطح پر مشہور اسپائوٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔