نیوٹیک کے زیراہتمام زونل سکل مقابلہ جات‘ ہنر مندوں میں انعامات تقسیم
لاہور(پ ر)نیوٹیک کے زیرِ اہتمام زونل سکل کمپٹیشن کی انعامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لاہور چیمبرکے صدر ملک طاہر جاوید نے کہا نوجوان ہمارا مستقبل ہیںنیوٹیک سے تربیت حاصل کرنے کے بعد خواتین مختلف شعبوں میں بہت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔ نیو ٹیک کے ڈائریکٹر جنرل انجنئیرمیاں محمد اعظم نے کہا ہنرمندی کے ان مقابلہ جات کی وجہ سے نو جوانوں میں مقابلے کاجذبہ پیدا ہوا ہے نیوٹیک نے زونل سکل کمپٹیشن کا انعقاد پاکستان انڈسٹریل ٹیکنیکل اسسٹنس سنٹر لاہور میں کیا ۔ جس میں ویمن چیمبر کی ایگزیکٹو ممبر شگفتہ رحمٰن اور شازیہ بخاری کے ساتھ مختلف صنعت کاران ، تربیتی اداروں کے سربراہان اور نوجوان طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔