28 اپریل سے باردانہ کے اجرا کا عمل شروع ہو گا
لاہور(خبر نگار)ڈی سی لاہور سمیراحمد سیدنے کہا ہے کہ لاہور میں بنائے گئے گندم خریداری کے مراکز پر بار دانہ کے حصول کے لیے زمینداروں کی درخواستوں پر جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے اور تمام اسٹنٹ کمشنر ز شفافیت کے تمام تقاضوں اور ایس اوپیز کو مد نظر رکھتے ہوئے درخواستوں کی جانچ پڑتال کو جاری رکھے ہوئے ہیں ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ وہ خود اس سارے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ 28اپریل سے بار دانہ کے اجراء کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔