حکومت کپاس کے کاشتکاروں سے مکمل تعاون کر رہی ہے: رفیق رجوانہ
لاہور(خصوصی رپورٹر)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ حکومت نے کسانوں کو کپاس کی کاشت سے لے کر چنائی تک کے لئے100 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی فراہم کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں افریقہ کے کپاس پیدا کرنے والے چار افریقی ممالک کے سفیروں سمیت11رُکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔وفد کی قیادت سینئر جوائنٹ سیکرٹری جاوید ہمایوں نے کی۔ملاقات میں ڈبلیو ٹی او میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر توقیر شاہ اور کاٹن کمشنر منسٹری آف نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ ڈاکٹر خالد عبداللہ کے علاوہ آپٹما کے عہدیدار بھی موجود تھے۔گورنرپنجاب نے کہا کہ کپاس کی پراسسنگ میں آپٹما کا کردار بہت اہم ہے۔