مسلم کمرشل بنک کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان
لاہور(کامرس رپورٹر)ایم سی بی بینک لمیٹڈ نے 31 مارچ 2018 کو اختتام پذیر ہونے والی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا ۔ میاں محمد منشاء کی زیر صدارت ایم سی بی بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا جس میں بینک کی کارکاردگی کا جائزہ لینے اور مالیاتی گوشواروں کی منظوری دی گئی۔ سہ ماہی کے دوران ایم سی بی کا منافع قبل از ٹیکس 7.31 ارب روپے اور منافع بعد از ٹیکس 4.78 ارب روپے رپورٹ کیا گیا۔
گذشتہ سال کی مماثل مدت کے مقابلے میں قبل از ٹیکس منافع میں 22.9 فیصد کی کمی آئی ہے جبکہ بعد از ٹیکس منافع میں 22.3 فیصد کمی دیکھنے میں آئی، بنیادی طور پرپینشن سے متعلقہ اخراجات کی مد میں 2.03 ارب روپے عائد کیے گے، معزز سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل بجا لاتے ہوئے کم از کم ماہانہ پینشن کی رقم 8,000/- تک بڑھا دی گئی۔بینک کی نیٹ مارک اپ آمدن 11.00 ارب روپے رہی جس میں گذشتہ سال کی مماثل مدت کے مقابلے میں خاصہ اضافہ 12.97فیصد رہا۔ گراس مارک اپ آمدن کی جانب سے بینک نے 940 ملین روپے (+5.44%) کا اضافہ رپورٹ کیا ہے۔ ایم سی بی کے کل اثاثے کی بنیاد منفرد بنیادوں پر 1.29 کھرب روپے ہے جس میں دسمبر 2017کے مقابلے میں 2.55 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔