غلہ منڈی ملتان میں تجاوزات کیخلاف آپریشن‘200 تھڑے‘ کھوکھے مسمار
ملتان( نمائندہ خصوصی ) ڈ پٹی کمشنرملتان نادر چٹھہ کے حکم پر غلہ منڈ ی میں تجاوزات قبضہ ما فیا کے خلاف ما ر کیٹ کمیٹی کی جانب سے بھر پور کارروائی کی گئی ۔اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر زرعی مارکیٹنگ آ صف ر ضا کی سر بر اہی میں آپر یشن کے دور ان 200 سے زائد غیر قانو نی تھڑ ے ،کھو کھے اور کینٹین مسمار کر کے تما م سا ما ن قبضے میں لے لیاگیا ۔اس موقع پر 40 کے قر یب کولڈڈرنک کا رنراور گوداموں میں قا ئم بھانو ں کو بھی ختم کر کے تعمیرا ت موقع پر مسما ر کر دی گئیں، آ پریشن میں ضلعی پولیس اور ما رکیٹ کمیٹی کے عملے نے بھاری مشینر ی کے ہمر اہ حصہ لیا ،سیکرٹری ما رکیٹ کمیٹی اظہر کمبوہ بھی اس مو قع پر موجود تھے ۔دور ان آ پر یشن دکانا ت سیل کر نے کے دور ان تاجرو ں اور آ ڑ ھتیو ں کی جا نب سے مزاحمت بھی کی گئی اور عملے کو تشدد کا نشا نہ بنا یا گیا ۔اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر زرعی ما رکیٹنگ آ صف رضا نے موقع پر کا ر سرکا رمیں مد اخلت پر آ ر ھتیو ں حا فظ عمر شا ہد ،راشد اور 20 نا معلو م افر اد کے خلا ف مقد مے کیلئے تھا نہ ممتا ز آبا د پولیس کو درخواست بھی دے دی ہے ۔اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر زرعی ما ر کیٹنگ آ صف ر ضا نے کہا کہ ڈ پٹی کمشنر کی ہدایت پر ما رکیٹ کمیٹی نے سبز ی و غلہ منڈ ی کو تجا وز ات اور قبضہ ما فیا سے آ زاد کر نے کا عز م کر لیا ہے ۔روزا نہ کی بنیاد پر منڈ یو ں میں ناجائز تعمیرا ت مسمار کرنے کا سلسلہ جا ری رکھا جا ئے گا ۔ دوسر ے مر حلے میں ما رکیٹ کمیٹی کی ملکیتی 200 دکا نو ں کے نا دھند گا ن آ ڑ ھتیو ں کے خلا ف کا رروا ئی کر کے سر کا ری ار اضی وا گزار کر ائی جا ئے گی تاکہ نئے کاروبار ی افراد کو بھی مواقع دئیے جا سکیں ۔آ صف ر ضا نے کہا کہ غلہ منڈ ی میں سر کا ری گودا مو ں کو بھانے بنا نے والو ں کا کڑا محا سبہ کر کے الاٹمنٹ کینسل کر دی جا ئے گی ۔