کوٹ ادو: نشہ کیلئے پیسے نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو آگ لگا دی
کوٹ ادو(خبر نگار) نشئی شوہر نے خرچہ نہ دینے پر بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی،بیوی تشویش ناک حالت میں نشتر داخل،گھر سے نقدی اور طلائی زیورات لیکر فرارہوگیا،پولیس نے متاثرہ کی والدہ کی رپورٹ پر داماد کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی موضع پتی غلام علی غربی کے رہائشی اللہ بخش مرحوم کی بیٹی زرینہ بی بی کی شادی بستی بتو والی کے غلام حسین بھٹی کے بیٹے نواز بھٹی سے ہوئی ،نواز بھٹی جوکہ چرسی تھا اور چرس کا نشہ کرتا تھا بیوی سے نشہ کیلئے پیسے طلب کرتا تھا گزشتہ روز خاوند نواز بھٹی نے بیوی زرینہ کے بے نظیرکارڈ کے ملنے والے امدادی پیسے طلب کئے اور اس بات پر دونوں میں جھگڑا ہوا جس پر خاوند ربنواز نے بیوی پر پٹرول چھٹرک کر آگ لگا دی جس سے وہ بہت زیادہ جھلس گئی جسے تشویش ناک حالت کے باعث نشتر ہسپتال ملتان داخل کرادیا گیا،بیوی کی عدم موجودگی میں نشئی خاوند ربنواز بھٹی گھر سے بیوی کے طلائی 2تولے زیورات اور 50ہزار نقدی اٹھا کر فرار ہوگیا۔