ماچھیوال: کم عمر گھریلو ملازمہ پر تشدد‘2 خواتین سمیت 3 کیخلاف مقدمہ درج
ماچھیوال‘ وہاڑی (نامہ نگار‘ خبر نگار) کم عمر گھریلو ملازمہ پر مالکان کا مبینہ تشدد ، بال بھی کاٹ ڈالے ، تفصیل کے مطابق چک نمبر 102ای بی کے رہائشی شاہ نواز ولد امیر احمد نے تھانہ ماچھیوال میں موقف اختیار کیا کہ وہ محنت مزدوری کرتا ہے اور اس کی دو بیٹیاں ثمن لاہور میں حق نواز کی بیٹی اور آمنہ بی بی ماچھیوال میں حق نواز کاہلوں کے گھر ملازم ہیں صبح ساڑھے آٹھ بجے حق نواز کاہلوں نے مجھے کال کی کہ آپ کی بیٹی گھر سے فرار ہو گئی ہے جس پر میں اپنے بھائی محمد سلیم اور شبیر کے ہمراہ حق نواز کے گھر پہنچا تو حق نواز کی بیوی رخشندہ بی بی اور بیٹی عافیہ نے میری بیٹی آمنہ بی بی کو ایک کمرہ میں بند کر رکھا تھا اور تشدد کا نشانہ بنا رہے تھے انہوں نے میری بیٹی آمنہ کے طور پر بال بھی کاٹ دئے تھے جس پر پولیس تھانہ ماچھیوال کے ایس ایچ او ناصر تبسم اور اے ایس آئی رانا محمد سرور نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور بارہ سالہ آمنہ بی بی کو بازیاب کروا لیا اور تین ملزمان حق نواز کاہلوں بیوی رخشندہ بی بی اور عافیہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے بچی آمنہ کو میڈیکل کے لیے آر ایچ سی ماچھیوال منتقل کر دیا گیا ۔