سٹور میں آتشزدگی‘60 سالہ شخص جھلس کر جاں بحق
ملتان (کرائم رپورٹر) سٹور میں آتشزدگی کے باعث 60 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا واضح رہے کہ پل شیدی لال کے قریب واقع ندیم کے سٹور میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں سٹور میں کام کرنے والا ممتاز آباد کا رہائشی 60 سالہ فاروق آگ سے بری طرح جھلس گیا اور موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔علاوہ ازیں بہاولپور سکھاں کے قرب واقع بختار کی کاٹن فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں 25 لاکھ روپے کا سامان جل گیا تاہم ریسکیو ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔