امریکی حکمت عملی نے افغانستان کو بڑی طاقتوں کے درمیان میدان رقابت بنا دیا: کرزئی
کابل(آن لائن)افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ امریکی حکمت عملی نے افغانستان کو بڑی طاقتوں کے درمیان رقابت کے ایک میدان میں تبدیل کر دیا ہے۔افغان نشریاتی ادارے کے مطابق افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغان عوام چاہتے ہیں کہ افغانستان دنیا کی بڑی طاقتوں کے درمیان تعاون کے مرکز میں تبدیل ہو مگر امریکہ کی مبہم اور پیچیدہ حکمت عملی،اس بات کا باعث بنی کہ افغانستان مغربی ملکوں کے درمیان رقابت کے میدان میں تبدیل ہو گیا ہے۔ افغانستان کو دنیا کی بڑی طاقتوں کی حیثیت سے اپنے پڑوسی ملکوں منجملہ ایران،چین،بھارت اور روس کی مدد کی ضرورت ہے۔