ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا پہلا اجلاس وکلا کے اعتماد پر پورا اترنے کا عزم
ملتان (سپیشل رپورٹر)ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کا پہلا اجلاس زیر صدارت صدر خالد اشرف خان منعقد ہوا جنرل سیکرٹری ملک عثمان بھٹی نے اجلاس کی کاروائی چلائی اور ایجنڈا پڑھ کر سنایا اجلاس میں محمدعقیل یوسف بھٹی،میمونہ بتول،ناصرالدین غزلانی،حاجی دلبر خان، اسلم رائو،ملک خلیل ممرا،طاہر اقبال،صبغت الحسنین سپرا،عتیق الرحمن،شمس الحق،عثمان خاکوانی، بشری نقوی،نواز بھٹی،طارق ارشاد،ملک فاروق،رائو اکبر اور مسعود قریشی نے شرکت کی۔صدر بار خالد اشرف خان نے اس امر کا اظہار کیا کہ نہ صرف وکلاء کے اعتماد پر پورا اتریں گے بلکہ بار و بنچ کے درمیان کوآرڈینیشن کو مذید بہتر کرتے ہوئے اچھے روابط کو فروغ دیں گے اور انصاف کی جلد فراہمی کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں گے اس امر کا بھی اظہار کیا گیا کہ گزشتہ سال بار اور بنچ کے درمیان جو اختلافات ہوئے اس میں سے کچھ ایشوز کو حل کر لیا گیا ہے لیکن دو اہم ایشوز کو حل کرنا ابھی باقی ہے ۔ ایک ایشو ملتان ڈسٹرکٹ کچہری ہے جس کی موجودہ جگہ پر ہی توسیع وقت کی ضرورت ہے اس سلسلہ میں ہائیکورٹ بار ڈسٹرکٹ بار ملتان کے ساتھ مل کر لائحہ عمل مرتب کرے اور ،تعلقہ اداروں اور افسران سے فوری رابطہ کرے کچہری کی توسیع کے لئے ہر ممکن اقدام کیا جائے۔