پاکستان عوامی اتحاد کی کور کمیٹی کے اراکین کا اجلاس، انتخابی مہم سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو
اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )سابق صدر سید پرویز مشرف کی سربراہی میں قائم پاکستان عوامی اتحاد کی کور کمیٹی کے اراکین کا اجلاس آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سید پرویز مشرف کی وطن واپسی، کراچی میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں اور انتخابی مہم سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں علامہ زبیر احمد ظہیر،ڈاکٹر محمد امجد،سید فقیرحسین بخاری،ریاض فتیانہ اور اقبال ڈار شریک تھے۔ اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال،سید پرویز مشرف کی وطن واپسی، اتحاد کی انتخابی مہم اورکراچی میں تاریخی جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔