وزیراعلیٰ پنجاب قومی خواتین سکواش چیمپئن شپ آج شروع ہوگی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پہلی چیف منسٹرپنجاب نیشنل ویمن چیمپئن شپ آج بروز جمعرات 26 اپریل سے شروع ہوگی، آج انڈر 19 گرلز میں کوالیفائنگ رائونڈ کھیلا جائے گا۔ کوالیفائنگ رائونڈ انڈر 19 کی کیٹیگری میں کھیلا جائے گا جبکہ سینئر کا مین رائونڈ جمعتہ المبارک 27 اپریل کو ہوگا۔ انڈر 19 اورسینئر گرلز میں مین ڈرا 16,16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ ٹورنامنٹ میں انعامی رقم ڈیڑھ لاکھ روپے ہے ۔ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب 27 اپریل کی سہ پہر کو ہوگی جبکہ اختتامی تقریب 30 اپریل بروز پیر کی سہ پہر کو ہوگی۔شیراز سلیم کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے سکواش کے کھیل کو پہلے بھی سپورٹ کیا ہے اور ان کی سپورٹ مسقل جاری ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ امید ہے کہ پاکستان بھر سے ٹاپ خواتین پانچ روز میں بہترین سکواش کھیلیں گی۔