لیور پول اور روما کے میچ سے قبل شدید لڑائی ٗشائق شدید زخمی
لندن (این این آئی)لیورپول اور روما کے درمیان ہونے والے یوئیفا چیمیئنز لیگ 2018 کے پہلے سیمی فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کے شائقین کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس میں لیور پول کا ایک شائق شدید زخمی ہوگیا۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں ٹیموں کے شائقین کے درمیان میچ سے چند منٹ قبل جھگڑا ہوا جب اطالوی فٹبال کلب روما کے حامی شائقین نے انگلینڈ کے فٹبال کلب لیورپول کے حامی ایک شائق کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ انہوں نے لیور پول کے شائق پر پیلٹ سے حملہ کیا اور انہیں مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ۔