حکومتی اجازت ضروری نہیں‘ 29 اپریل کو ہر صورت جلسہ ہوگا: چودھری سرور
لاہور (آن لائن) تحر یک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں کسی’’ڈاکوسیاستدان‘‘کو بیماری کا بہانہ بنا کر جیل سے ہسپتال نہیں جانے دیا جائیگا ‘ حکومتی اجازت نہ بھی ملی تو29اپر یل کو مینار پاکستان پر جلسہ ضرور ہوگا‘ہمیں کسی سے اتحاد کی ضرورت نہیںکیونکہ سب تو تحر یک انصاف میں شامل ہورہے ہیں ‘پارٹی کے تمام لوگوں نے سیز فائر کر لیا اب اختلافات نہیں عام انتخابات میں کامیابی ہوگی۔دہشت گر دی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان اور دیگر سکیورٹی اداروں نے کامیابی حاصل کیں ۔مینار پاکستان جلسے کیلئے سکیورٹی فراہم کر نا حکومت کی ذمہ دار ہوگی‘سینٹ انتخابات میں کیسے کامیابی حاصل کی میں مکمل تلاشی دے چکاہوں اگر (ن) لیگ کو شک ہے کہ ان کے کسی رکن نے مجھے ووٹ دیاہے تو وہ انکے نام بتائے اور انکے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیتے ؟۔ وہ بدھ کے روز چیئر مین سیکرٹر یٹ لاہور میں پر یس کانفر نس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر 29اپر یل جلسے کیلئے بنائی جانیوالی موبلائزیشن کمیٹی کے اراکین رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل‘شیخ امتیاز ‘نعیم الحق ‘ڈاکٹر شاہد صدیق ‘نوید انصاری ‘رضوانہ غضنفر ‘اویس یونس ‘نادرہ او ر رخسانہ نوید ‘فر حت ارسال ‘فر خ منظور اور اویس انجم سمیت دیگر بھی موجود تھے تحر یک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہم نے مینار پاکستان جلسے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دینے سمیت تمام قانونی تقاضے پور کر دیئے مگر اسکے باوجو دحکومت ہمیں جلسے کیلئے اجازت نہیں دے رہی لیکن ہمیں اجازت ملنے نہ ملنے سے فر ق نہیں پڑ یگا کیونکہ حکمرانوں کا بس چلے تو یہ ہمیں گھروں سے بھی نہ نکلنے دیں اس لیے حالات کچھ بھی ہومینا رپاکستان پر جلسہ ضرور ہوگا اور عمران خان نئے پاکستان بارے قوم کو آگاہ کر یں گے ۔ 29اپر یل کو مینار پاکستان پر تاریخ کاسب سے بڑ اجلسہ ہونے جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم کے موقعہ پر پارٹی کیلئے قر بانیاں دینے والے پر انے کارکنوں اور امیدواروں کو کسی صورت نظر انداز نہیں کر یں گے اور ہر ایسے امیدوار کو ٹکٹ دیں گے جو عام انتخابات میں کامیابی حاصل کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری سر براہی میں مینار پاکستان جلسے کیلئے بنائی جانیوالی موبلائزیشن کمیٹی بڑی تیزی کیساتھ کام کر رہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں کبھی کسی طاقتوار کو سزا نہیں ملی اور اگر کسی کو سزا ملے جائے تو جیل کی بجائے ہسپتالوں میں پناہ لے لیتے ہیں مگر نئے پاکستان میں جو ڈاکواور چور جیل جائیگا اس کو جیل میں ہی اپنی سزا پوری کر نا ہوگی ہم کسی کو بھاگنے نہیں دیں گے اور ملکی دولت لوٹنے والوں کا حقیقی معنوں میں احتساب کیا جائیگا ۔