حفاظتی ٹیکوں کی نئی ویکسین ڈی ٹی پی بوسٹر کی لانچنگ آج ہوگی
لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب میں بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کی نئی ویکسین ڈی ٹی پی بوسٹر کی لانچنگ تقریب آج دن گیارہ بجے مقامی ہوٹل میں کی جائے گی ۔تقریب میں صوبائی وزائے صحت خواجہ سلمان رفیق او ر خواجہ عمران نذیر بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔بچوں کی ویکسین کے حفاظتی ٹیکیوں کی تعداد اب 6 سے بڑھا کر7 کر دی گئی ہے اور یہ ویکسین چار سال کی عمر کے ہر بچوںکو لگائی جائے گی۔ اس سلسلے میں پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں ڈی ٹی پی بوسٹر کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔