خواجہ سراؤں کو بھی ہماری طرح حقوق ملنے چاہئیں‘ ثمینہ امین قادر
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی میں(ڈبلیو۔آر۔آر۔سی ) ویمن ریسرچ اینڈریسورس سنٹر کے زیر اہتمام "Mainstreaming and Awareness on Transgender Rights"ـ سے متعلق سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔وائس چانسلر فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی ثمینہ امین قادر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہم کیوں خواجہ سرائوں کے حقوق کیلئے بات نہیں کرتے کیا وہ انسان نہیں ہے، ان کے حقوق کیلئے بل تو پاس ہو گیا ہے لیکن ہمیں بارش کا پہلا قطرہ بننا ہے اور اس سے متعلق آگاہی پیدا کرنی ہے، ان کو بھی ہمارے طرح سب حقوق حاصل ہو نے چاہیں کیونکہ یہ بھی ہماری طرح خدا کی مخلوق ہے۔ مہمانے خصوصی سی ای او ’’وجود ‘‘ اورگینیزیشن مس ببلی ملک نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ان الفاظوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے آج مجھے اس مقام پر پہنچایااور میں خدا کا بہت شکر یہ ادا کرتی ہوں کہ میں اس کی خاص مخلوق ہوں۔اب ہم معاشرہ میں ڈیکیوریشن کی جگہ نہیںبلکہ اپنا ایک مقام رکھتے ہیںانہوں نے اپنی اورگینیزیشن سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ ہم خواجہ سرائوں کے حقوق کیلئے کام کر رہے ہیں جس کیلئے ہم مختلف مہم چلاتے رہتے ہیں۔ دوسری مہمانے خصوصی لیکچرار قائد اعظم یونیورسٹی، سماجی کارکن ، ریسرچر اور ٹرینر مس عائشہ مغل نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہماری بھی اپنی ایک پہچان ہونی چاہیں ہمیں معاشرہ میں وہی عزت ملنی چاہیں جو پاکستان کے ہر شہری کو حاصل ہے ہم خواجہ سرائوں کے حقوق کیلئے کا م کر رہیں ہیںاور میں خود اس چیز پر کام کر رہی ہوں کہ اگر کسی بھی فیملی میں کوئی خواجہ سرا پیدا ہوتا ہے تو وہ اس کو قبول کریں ناکہ باعث شرمندگی محسوس کریں۔ ڈائریکٹر (ڈبلیو۔آر۔آر۔سی ) ویمن ریسرچ اینڈریسورس سنٹر ڈاکٹر شاہینہ ایوب بھٹی نے سب سے پہلے اپنے ڈیپارٹمنٹ سے متعلق بتایا اورکہاکہ ہم نے دیکھا ہے ہمارے ملک میں ہمیشہ خواجہ سرائوں کے ہر پہلو تعلیم، سرکاری ملازمتوں، صحت اور سیکورٹی کو نظر انداز کر دیا جاتاہے، ان کے حق میں بل تو پاس ہو گیا ہے لیکن ہم سب کو اس متعلق مل کر اپنا حصہ ڈالنا ہو گااور ان کو عزت کی نگاہ سے دیکھنا ہو گا۔ مہمانے خصوصی وکیل خدیجہ علی نے خواجہ سرائوں کے پاس ہو نے والے بل اور حقوق سے متعلق تفصیلی بات کی۔آخر میں وائس چانسلر فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی ثمینہ امین قادر نے سب مہمانے خصوصی کو شلیڈ پیش کی۔