تمباکو نوشی انسان کی سوچ و فکر پر منفی اثرات مرتب کر تی ہے ،سارہ حیات
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( جنرل )سارہ حیات نے کہا ہے کہ تمباکو نوشی صحت کیلئے انتہائی مضر ہے تمباکو نوشی انسان کی سوچ و فکر پر منفی اثرات مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ جسم کے تمام اعضاء کی کارکردگی کو بھی بری طرح مثاتر کرتی ہے کثرت سے تمباکو نوشی کرنے کے باعث دیگر منشیات کے استعمال کے رجحان کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جن سے چھٹکارا حاصل کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے ملک کو تمباکو نوشی سے پاک کرنے کیلئے حکومتی سطح پر کوششیں جاری ہیں راولپنڈی کوتمباکو فری شہر بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جار ہے ہیںانہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی اور کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ کیبنٹ سیکرٹریٹ کے باہمی اشتراک سے تمباکو نوشی کو کنٹرول کرنے کیلئے منعقدہ ٹریننگ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیاسی ای او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر سہیل چوہدری ، پراجیکٹ منیجر محمد آفتاب احمد، ڈپٹی ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر منہاج سراج ،ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ سینٹر راولپنڈی ڈاکٹر عبد الجبار کے علاوہ ٹرینرز کی کافی تعداد اس موقع پر موجود تھی ٹریننگ ورکشاپ میںراولپنڈی کے مختلف محکموں کے نمائندہ افراد کو تمباکو نوشی کی روک تھام کیلئے مروجہ قوانین اور ان پر عملدرآمد کے حوالے سے تربیت دی گئی تاکہ وہ تربیت کے بعد اپنے متعلقہ محکموں کے دیگر افراد کو بھی منشیات کے استعمال کی روک تھام کیلئے کی جانے والی کوششوں کی اہمیت سے آگاہ کرنے اور راولپنڈی شہر کو تمباکو فری بنانے کے عمل کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے میں اپنا بھرپوراہم کردار ادا کرسکیں ورکشاپ کے دوران شہر کو تمباکو نوشی سے پاک کرنے سے متعلق مفید معلومات سے آگاہ کیاگیااس موقع پر ٹریننگ میں حصہ لینے والے ٹرینرز کو تعریفی اسناد بھی دی گئیں۔