12ویںچیف آف نیول سٹاف گولف کپ چیمپیئن شپ کل مارگلہ گرینز پر شروع ہو گی
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)12ویںچیف آف نیول سٹاف گولف کپ چیمپیئن شپ کل جمعہ سے مارگلہ گرین کلب اسلام آباد میں شروع گی۔ تین روزہ چیمپیئن شپ میں چار کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں ایمیچور، سینئر، لیڈیز اور جونیئر شامل ہیں ٗ امیچور کے مقابلے 54 ہولز پر ہوں گے جو روزانہ 18 ہولز کھیلیں گے، سینئر کے مقابلے 28 اور 29 اپریل کو 36 ہولز پر، لیڈیز کے مقابلے 27 اپریل کو 18 ہولز پر جبکہ جونیئر کے مقابلے 27 اپریل کو 18 ہولز پر کھیلے جائیں گے۔اس چیمپیئن شپ کو ٹیوٹا موٹرز، الائیڈ بنک اور قطر ایئر ویز کے ادارے سپانسر کر رہے ہیں ۔"ہول ان ون" پر ٹیوٹا کے نئے ماڈل کی کار انعام میں رکھی گئی ہے، اس ضمن میں کمانڈر نارتھ نیوی کموڈور شیخ عمران ناصر، ڈائریکٹر پاکستان نیول سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کیپٹن(نیوی) ناصر اور سپانسرز کے ہمراہ آج جمعرات کو چار بجے شام مارگلہ گرین گولف کورس میں پریس کانفرنس کریں گے۔