فیصل آباد: سنگدل باپ نے بیوی سے جھگڑے پر نومولود نابینا بیٹا مار ڈالا
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) اہلیہ سے جھگڑے پر شوہر نے نومولود نابینا بیٹے کو چارپائی پر پھینک دیا‘ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ مرنے والے بچے کے نانا کی مدعیت میں باپ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ روڈ شاداب کالونی کے رہائشی عبدالرحمن کے 26روز قبل نابینا بیٹے فیضان کی پیدائش ہوئی جس کی بیماری پر دوائی لانے کیلئے میاں بیوی میں جھگڑا ہو گیا جس پر شوہر نے چند روز کے فیضان کو چارپائی پر پٹخ دیا، حالت غیر ہونے پر دو دن سے ہسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جاری تھی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔