عمران سے اختلاف کی باتیں افواہیں بشریٰ بی بی بنی گالہ میں موجود ہیں: نعیم الحق
اسلام آباد(آن لائن) پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کے درمیان کسی قسم کا کوئی تنازعہ نہیں ہے وہ اب بھی بنی گالہ میں موجود ہیں، سوشل میڈیا پر دونوں کے خلاف ایسے ہی سنسنی پھیلائی جا رہی ہے۔ اختلاف کی باتیں محض افواہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کیا۔ نعیم الحق نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کے درمیان ان کے بیٹے کی بنی گالہ میں موجودگی پر کوئی تنازعہ پیدا نہیں ہوا، یہ محض افواہیں ہیں۔