شام کی صورتحال۔ لمحہ فکریہ
میں آپکے اخبار کے توسط سے ایک بہت اہم مو ضوع شام کی صورتحال پر حکومت ،میڈیا اور عوام کی توجہ چاہتی ہوںجس پر ہم سب کی توجہ ضروری ہے کیونکہ جو مسلمان شام میںرہتے ہیں ان کے ساتھ بہت زیادہ بدسلوکی کی جا رہی ہے مغربی قوتوں اور طاقتوں کی جانب سے ۔آج کل جوسیریا میں خون خرابہ اور مظا لم معصوم بچوں اورلوگوں پر ڈھائے جارہے ہیںان کو رکوایا جانا چاہیے شام کے لئے آواز صرف پاکستان کو ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو اس کے لئے جاگنے کی ضرورت ہے اس کے حق میں آواز بلند کریںتاکہ شام میں ہونے والے یہ بحران اور مظالم کو ختم کیا جائے۔وہاں کے رہنے والے لوگ بھی ہماری ہی طرح اور ہمارے ہی جیسے انسان ہیں ان کے ساتھ جو برتائو ان کی زندگی کسی دوزخ یا جہنم سے کم نہیں چھوڑی ظالموںنے۔وہ ایک دوزخ میں ہی رہ رہے ہیں۔میری آپ سب سے لوگوں سے گزارش ہے کے کچھ نہیں تو اپنے قلم کے ہی ذریعے شام کے لئے اپنی آواز بلند کریںاور میڈیا کو چاہیے کے وہ اس حوالے سے جتنی ہوسکتی ہے کوریج کریںشام پہ مظالم کی۔ایک مسلم قوم کی حیثیت سے ہم جتناہو سکتا ہے اپنی آواز بلند کریں۔(طیبہ خان۔ کراچی )