انتخابات 2013ء میں ڈیوٹی دینے والے افسروں کو ادائیگی نہ کرنے پر ہائیکورٹ نے الیکشن کمشن سے جواب مانگ لیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات میں انتخابی ڈیوٹی سرانجام دینے والے افسروں کو معاوضہ کی ادائیگی نہ کرنے پر الیکشن کمشن سے جواب طلب کر لیا۔ محمد سلیم وغیرہ نے موقف اختیار کیا کہ 2013ء کے عام انتخابات میںانتخابی فرائض سرانجام دئیے۔ الیکشن کمشن کی جانب سے مقرر کردہ انتخابی الائونس پانچ برس گزرنے کے باوجود فراہم نہیں کئے گئے۔ پہلے الائونس دئیے بغیر آنے والے نئے انتخابات پر ان کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے جو کہ الیکشن کمشن کا غیر قانونی اقدام ہے۔