عارف والا: 3 سالہ بیٹی کو ذبح کر کے ذہنی مریضہ کا اقدام خودکشی
عارفوالا(نامہ نگار) 3 سالہ بیٹی کو ذبح کرکے ذہنی مریضہ کا اقدام خودکشی۔ تفصیل کے مطابق نواحی گائوں147.EBکے سکول ٹیچر محمد ساجد کی بیوی نے اپنی تین سالہ بیٹی رامین ساجد کو چھری کے وار کر کے قتل کرڈالا جبکہ اپنی گردن پر چھری پھیر کر خودکشی کی کوشش کی جسے مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ساجد کی بیوی کا ذہنی توازن درست نہیں جبکہ وہ ایم ایس سی پاس ہے۔ پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔