پی آئی اے کے طیارے کی فروخت بتایا جائے معاملہ سپریم کورٹ میں ز یرسماعت ہے یا نہیں: ہا ئیکورٹ
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی اے کا اربوں روپے کا طیارہ اونے پونے فروخت کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 11مئی تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے سرکاری وکیل سے کہا ہے کہ عدالت کو آگاہ کیا جائے کہ اس حوالے سے معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے یا نہیں؟ جسٹس شجاعت علی خان نے سماعت کی۔ درخواست گزار ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ قومی ائرلائن کے سابق سی ای او ہلڈن برانڈ نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اربوں روپے کی ائیربس 310 اے سستے داموں فروخت کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ ریکارڈ کے مطابق چار ارب سے زائد رقم کا طیارہ پچپن لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا۔