آئی جی سندھ کے اختیارات میں کمی نہیں کی جارہی ،سہیل انور سیا ل
کراچی (کرائم رپو رٹر)وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ کے اختیارات میں کمی نہیں کی جارہی ہے ۔حکومت کی کوشش ہے کہ سب کا ووقار برقرار رہے ۔بدھ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سہیل انور سیال نے کہا کہ اگر آئی جی کو ہٹانے کی بات ہے تو اب بھی ہمارے پاس انہیں ہٹانے کے اختیارات ہیں۔آئی جی سند ھ کے اختیارات کم کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔