نیول چیف ظفر محمود عباسی کا تہران میں انڈین اوشن نیول سمپوزیم سے خطاب
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی تہران میں منعقد ہونے والے چھٹے انڈین اوشن نیول سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو پاک چین معاشی راہداری کی افادیت سے آگاہ کیا۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے شرکاء کو پاکستان کے میری ٹائم نقطہ نظر اور خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کی خدمات اور خطے کے لئے سی پیک سے پیدا ہونے والے خوشحالی کے مواقع سے آگاہ کیا۔ نیول چیف نے بحرہند کی سیکورٹی کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی اور خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے علاقائی بحری افواج کے اشتراک کی اہمیت کو اجاگر کیا۔