چیف الیکشن کمیشن انتخابی پابندیوں کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں ،پیر افضل قادری
کراچی( نیوزرپورٹر) تحریک لبیک پاکستان کے صدر پیرمحمد افضل قادری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستانوفاق سمیت صوبوں میں انتخابی پابندیوں کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیں،جب وفاق اور صوبوں کی حکومتوں نے اپنے بلند بانگ دعووں کے مطابق پانچ سال تک ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے لئے بے مثال خدمات سر انجام دیں ہیں،تو یکم اپریل سے الیکشن کمیشن کی پابندیوں کا انہیں خوف کیوں ہے،وہ منگل کے روز سندھ سمیت ملک بھر کے تحریک کے مجلس شوری کے ارکان سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کررہے تھے، پیر محمد افضل قادری نے شوری کے ارکان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے صوبوں میں حکومتوں کیجانب سے انتخابی قوانین کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات ثبوت کے ہمراہ جمع کرکے الیکشن کمیشن کو روانہ کریں،اس موقع پر مفتی غلام غوث بغدادی نے پیر محمد افضل قادری کو بتایا کہ حکومت سندھ نے انتخابی پابندیوں کی دہجیاں اڑادی ہیں۔