پاک کالونی سے 2 موٹر سائیکل لفٹر گرفتار
کراچی(کرائم رپورٹر) پاک کالونی پولیس نے دو موٹر سائیکل لفٹرز کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان شہروز فیصل اور عارف عرف بچوں کے قبضہ اور مسروقہ موٹر سائیکلوں کے علاوہ دو پستول بھی برآمد کئے گئے ہیں دونوں ملزمان موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں اور اس بارے میں ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔