ڈائریکٹر جناح اسپتال کی یقین دہانی ، ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم
کراچی (ہیلتھ رپورٹر) ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹرسیمی جمالی کی یقین دہانی کے بعد ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ڈاکٹرعثمان ظفر کے خلاف مقدمے کے اندراج پر جاری احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔بدھ کو ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹرسیمی جمالی ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر یحییٰ،ڈاکٹر سلمان ،ڈین جناح اسپتال ڈاکٹر اقبال آفریدی اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سلطان صدر جناح اسپتال عثمان ظفر کے درمیان مذاکرات ہوئے ۔ ڈائریکٹر جناح اسپتال نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے تمام مطالبات منظور کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ڈاکٹرعثمان ظفر کے خلاف مقدمے کےخاتمے کے لیے اعلیٰ حکام سے بات کی جائے گی ،جس کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج ختم کردیا اور معمول کے او پی ڈی اور آپریشن شروع کردیے۔