وفاقی تعلیمی اداروں میں یومیہ اجرت پرکام کرنے والوں کی مستقلی بارے فیصلہ محفوظ
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی سرکاری تعلےمی اداروں کے ےومےہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمےن کی مستقلی سے متعلق کےس پر فےصلہ محفوظ کرلےا ہے گزشتہ روز عدالت عالےہ کے جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اختر کےانی پر مشتمل ڈوےثرن بنچ نے کی عدالتی کاروائی شروع ہوئی تو وزےر مملکت کےڈ طارق فضل چوہدری عدالت مےں رضاکارانہ طور پر پےش ہوئے۔ عدالتی استفسار پر بتاےا کہ ہم اپنے دور حکومت میں ہی ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنا چاہتے ہیںکم تنخواہ پر کئی سالوں سے کام کرنے والے اساتذہ کی تکالیف کا احساس ہے وزےر مملکت نے عدالت کو بتاےا کہ خورشید شاہ کمیٹی کی سفارشات پر مستقل ہونے والے متعدد ملازمین کو جوائننگ دے دی گئی ہے اساتذہ کے ساتھ امتیازی سلوک ہوا ہے، ناانصافی ہوئی ہے نوٹیفکیشن ہونے والے لوگ مستقل ہو چکے ہیں۔ عدالت نے وزےر مملکت کو ہداےت کی کہ وہ اپنا موقف تحریری طور پر دیں اس پر موقع پر درخواست گزار خاتون ٹیچر عدالت میں زاروقطار رونا شروع ہو گئےں پانچ چھ ہزار روپے میں کام کرتے رہے، مستقل ہونے کے باوجود جوائننگ نہیں دی جا رہی فاضل عدالت نے درخواستوں پر فےصلہ محفوظ کرلےا ہے۔
فیصلہ محفوظ